لیگی رکن اسمبلی سلمیٰ بٹ سے بدتمیزی ،تحریک انصاف کے28کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج

لیگی رکن اسمبلی سلمیٰ بٹ سے بدتمیزی ،تحریک انصاف کے28کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج
لیگی رکن اسمبلی سلمیٰ بٹ سے بدتمیزی ،تحریک انصاف کے28کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج

  

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ بٹ سے بدتمیزی پرتحریک انصاف کے 28 کارکنوں پر مقدمہ درج کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حافظ آباد میں 29 مئی کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 107 پر ضمنی انتخاب کے دوران سلمیٰ بٹ کےساتھ بدتمیزی کی گئی تھی، جس پر سٹی پولیس پنڈی بھٹیاں نے پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن اسمبلی نگہت انتصار بھٹی کا بیٹا عون جہانگیر بھٹی اور بھتیجے عزم جہانگیر بھٹی سمیت تحریک انصاف کے 13 نامزد اور 15نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے 10 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پی پی 107 کے ضمنی انتکاب میں کئی مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھی ۔انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوار نگہت انتصار کامیاب ہوئیں۔

مزید : حافظ آباد