دبنگ گرل سوناکشی سنہا 27 سال کی ہوگئیں

دبنگ گرل سوناکشی سنہا 27 سال کی ہوگئیں
دبنگ گرل سوناکشی سنہا 27 سال کی ہوگئیں

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )فلم 'دبنگ' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی وڈ اداکار و ماڈل سوناکشی سنہا 27 سال کی ہو گئیں ۔2 جون 1987 ءکو بولی وڈ اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا کے گھر پیدا ہونے والی سوناکشی نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔بالی وڈ میں ان کی آمد بلاک بسٹر فلم”دبنگ“ سے ہوئی جس میں انہوں نے سلمان خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔بالی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہونے والی مووی ” دبنگ“ کے ذریعے نہ صرف سوناکشی کو فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان حاصل ہوئی بلکہ انہیں اس فلم میں بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی ملے۔اپنی پہلی ہی فلم سے بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی سوناکشی کو فوراً ہی بالی وڈ میں کئی فلموں کی پیشکش ہوگئی جس کے بعد ان کی فلمیں راو¿ڈی راٹھور، سن آف سردار اور دبنگ ٹو سینما گھروں کی زینت بنیں اور شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔اپنے چار سالہ فلمی کیریئر میں وہ اب تک بارہ فلمیں کرچکی ہیں جس میں اکثریت نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔سوناکشی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ آئٹم سانگز بھی کئے، کمرشلز کرنے کے علاوہ کئی کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسیڈرز بھی ہیں۔نوجوان ہیروز کے ساتھ بھی دبنگ گرل کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

مزید : تفریح