صدر مملکت نے روایتی تقریر خوش اسلوبی سے پڑھ لی : مجیب الرحمان شامی

صدر مملکت نے روایتی تقریر خوش اسلوبی سے پڑھ لی : مجیب الرحمان شامی
President

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ صدرمملکت ممنون حسین کو حکومت کی طرف سے لکھی ہوئی روایتی تقریرملی جو اُنہوں نے خوش اسلوبی سے پڑھ لی ، برطانوی ملکہ اور بھارتی صدر بھی اِسی طرح کی تقریر کرتے ہیں ۔ صدرمملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ سے پہلے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کاکہناتھاکہ پارلیمانی نظام حکومت میں روایتی طورپر تقریر لکھ کر بھجوائی جاتی ہے جسے صدر مملکت پڑھ دیتاہے ، صدر کی ذاتی رائے کا عمل دخل نہیں ہوتا، حکومت کی رائے ہوتی ہے اور صدرممنون حسین کی تقریربھی روایتی تھی جسے اُنہوںنے خوش اسلوبی سے پڑھ لیا۔ اُنہوں نے کہاکہ ممنون حسین نے صدر کے طورپر تقریر کی ، ذاتی رائے کا اظہار نہیں تھا، آپ حکومت کا تبصرہ کہہ سکتے ہیں ، یہ کسی ایسے شخص یاصدر کی تقریر نہیں تھی جو اپنی رائے رکھتاہویا خود کو حکومت سے الگ سمجھتاہو، برطانیہ میں ملکہ اور بھارت کے صدر بھی اِسی طرح حکومت کی طرف سے پیش کی گئی تحریر ہی پڑھ دیتے ہیں جو حکومتی پالیسی کا بیان ہوتاہے۔

مزید : لاہور