یوسف رضا گیلانی ، امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یوسف رضا گیلانی ، امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
یوسف رضا گیلانی ، امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءمخدوم امین فہیم سمیت 5 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سکینڈل کے 7 مقدمات میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم سمیت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بعض افسران پر بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سکینڈل کے ان مقدمات میں ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کو مفرور ظاہر کیا ہے۔ ایف آئی اے نے چالان میں کہا کہ اس مقدمے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین طارق اقبال پوری، سابق ڈی جی جاوید انور، عبدالکریم داو¿د اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مرچو مل کھتری گرفتار ہیں اور ان کے بیانات کی روشنی میں یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 29 مئی کو کراچی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

مزید : اسلام آباد