خبردار! آپ 85,000روپے کے مقروض ہوگئے ہیں

خبردار! آپ 85,000روپے کے مقروض ہوگئے ہیں
خبردار! آپ 85,000روپے کے مقروض ہوگئے ہیں

  


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہاہے کہ گذشتہ مالی سال میں ہر پاکستانی شہری پر مزید 9,000روپے قرض چڑھ گیاہے جس کے بعد مجموعی طورپر ہر شہری مختلف بینکوں اور ممالک کا 85,000روپے کا مقروض ہے ۔ مالی سال 2013-14ءکے اختتام پر آئی ایم ایف کی طر ف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر ہر شہری 76,000روپے کا مقروض تھا اور ایک سال میں یہ قرض بڑھ کر 85,000روپے ہوچکاہے ۔ گذشتہ مالی سال کے دوران قرض 13,824ارب روپے تھا جو ایک سال میں 1,915ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 15,739ارب روپے ہوچکاہے ۔

مزید : قومی