فلم ”میلفشنٹ “ کی جادوگرنی نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

فلم ”میلفشنٹ “ کی جادوگرنی نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
فلم ”میلفشنٹ “ کی جادوگرنی نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

  


 نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک )انجلیناجولی نے جادوگرنی کے روپ میں سب پرجادوکردیا۔والٹ ڈزنی کی فلم ”میلفشنٹ “ آئی اورچھاگئی۔تین روزمیں سات کروڑڈالرکماکرامریکی باکس آفس پرقبضہ جمالیا۔فلم میلفشنٹ  والٹ ڈزنی کی پچاس کی دہائی میں بنائی گئی فلم سلیپنگ بیوٹی کانیا جلوہ ہے۔خوبرواداکارہ انجلیناجولی نے فلم میں جادوگرنی کاکردارنبھایاہے۔میلفشنٹ  نے ریلیزکے تین دنوں میں سات کروڑ ڈالرکابزنس کرکے امریکی باکس آفس پرراج قائم کرلیاہے۔ایکس مین ڈیزآف فیوچرپاسٹ نے تین کروڑچھبیس لاکھ کمائے اوردوسرے نمبرپررہی۔اے ملین ویزٹوڈائی ان دی ویسٹ نے تین دن میں ایک کروڑاکہترلاکھ ڈالرسمیٹے اورامریکی باکس آفس پرتیسرے نمبرپرآگئی۔

مزید : تفریح