بھارتی بہو کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکاروں کی چھٹی

بھارتی بہو کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکاروں کی چھٹی
بھارتی بہو کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکاروں کی چھٹی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ساس بہو ڈرامے سے شہرت پانے اور بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالی ادکارہ سمرتی ایرانی نے اپنی جعلی ڈگری کا بھانڈا پھوڑنے والے یونیورسٹی ملازمین کو گھر کا راستہ دکھادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمرتی ایرانی کا سیاسی کردار بھی ڈراموں رول جیسا ہی ہے  اور انہوں نے  اپنی انا کو تسکین پہنچانے کے لیے یونیورسٹی کے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے گھر کی راہ دکھائی ۔ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت سنبھالتے ہی سمرتی کی جعلی ڈگر ی کا سکینڈل سامنے آگیاتھا لیکن اس ڈرامے میں نیا موڑ اُس وقت آیاجب سمرتی نے ڈگری کی جانچ پڑتال کرنیوالے دہلی یونیورسٹی کے پانچ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کاحکم دے دیا .  یونیورسٹی انتظامیہ نے پانچ ملازمین کو گھر بھیجنے کی تصدیق کردی ہے  ۔

مزید : تفریح