عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی حکومت بنانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا: رانا ثناءاللہ

عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی حکومت بنانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا: رانا ...
عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی حکومت بنانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا: رانا ثناءاللہ

  

 فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اگلے پانچ سال بھی حکومت بنانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا،طاہر القادری گٹھ جوڑ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے لیے چند لوگوں کا اجتماع ہے، شور مچانے والے اپنا سر پیٹتے رہ جائیں گے،طاہر القادری کے لیے دھونی تیار کر لی ہے اور جب وہ پاکستان آئیں گے ان کا جن نکال کر بھیجیں گے، یہ سیاسی بیروزگار اور آوارہ ہیں جو نوکری کی تلاش میں ہیں۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، اگلے پانچ سال بھی انہیں حکومت بنانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹ دوست ممالک کے تعاون اور پنجاب کے اپنے پیسے سے پورے کئے جا رہے ہیں،دوسرے وزراءاعلی بھی دوست ممالک سے مدد لیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو پتا ہے کہ ہماری حکومت کو مزید تھوڑا وقت مل گیا تو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکے گا، اس لئے وہ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طاہر القادری نے ساری عمر مریدوں کے جن نکالے اور پیسے بٹورے لیکن ہم نے بھی ان کے لئے دھونی تیار کر لی ہے اورجب وہ پاکستان آئیں گے ان کا جن نکال کر بھیجیں گے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن سے پنجاب کو دہشتگردی کے خطرات ہو سکتے ہیں جس کے لیے سیکورٹی فورسز کو تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید : فیصل آباد