سابق چیف جسٹس کی تھنک ٹینک بنانے سے متعلق مشاورت مکمل

سابق چیف جسٹس کی تھنک ٹینک بنانے سے متعلق مشاورت مکمل
سابق چیف جسٹس کی تھنک ٹینک بنانے سے متعلق مشاورت مکمل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک بنانے کے لیے مشاور ت مکمل کرلی ہے اور باقاعدہ اعلان عیدالفطر کے بعد متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کی طرف سے بنایاجانیوالا ممکنہ تھنک ٹینک حکومت کو امور خارجہ اور داخلہ پر سفارشات دے گا۔ ذرائع کاکہناتھاکہ افتخار چوہدری تھنک ٹینک پر مشاورت کے لیے ہی امریکہ گئے تھے جہاں اُنہوںنے ڈک چینی کی طرف سے بنائے گئے تھنک ٹینک کے بنیادی خدوخال سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔

مزید : اسلام آباد