تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو نظر انداز کر رہی ہے: مر یم نواز

تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو نظر انداز کر رہی ہے: مر یم نواز
تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو نظر انداز کر رہی ہے: مر یم نواز

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت کام کرنے کی بجائے دیگر صوبوں میں جلسے کر رہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو نظر انداز کر رہی ہے ، ملکی ترقی کے خلاف احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواحکومت کام کرنے کی بجائے دیگر صوبوں میں جلسے کر رہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نوجوانوں کو خو دکفیل بنا نے کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے ؟ کیا احتجاج دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف ہو رہا ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ جون میں ایک لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے ، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ 16سال سے خیبر پختونخوا کی عوام کی طرف سے ملنے والی محبت کی معترف ہوں ۔انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کا ساتھ دیں ۔

مزید : پشاور