پاکستان اور بھارت کے تعلقات دوستانہ لیکن برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں:چوہدری نثار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن دونوں ملکوں کے تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔ چوہدری نثار سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مختلف مسائل تصفیہ طلب ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ مسائل حل کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دوستانہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی بننے والی بھارتی حکومت پاک ،بھارت دوستانہ تعلقات کیلئے مثبت اقدامات کرے گی۔