الطاف حسین کا یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سے ٹیلی فونک رابطہ،وارنٹ جاری ہونے کیخلاف اظہار مذمت

الطاف حسین کا یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سے ٹیلی فونک رابطہ،وارنٹ ...
الطاف حسین کا یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سے ٹیلی فونک رابطہ،وارنٹ جاری ہونے کیخلاف اظہار مذمت

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق وزرائے اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنائے جانے، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے اور ان میں سے بعض رہنماؤں پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے رہنماؤں سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تا ہوں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف  زرداری سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ان سے برادرانہ اپیل کی کہ وہ دوست اور دشمن کی تمیز کریں تو یہ ان کے اور ان کی پارٹی کے لئے بہتر ہوگا۔ بعد ازاں متحدہ کے قائد نے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کر کے ان کے وارنٹ جاری کئے جانے پر اظہار مذمت کیا اور کہا کہ سابق وزرائے اعظم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا افسوس ناک ہے انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں