آبادی میں اضافے کی شرح 1.97فیصد رہی ، اقتصادی سروے

آبادی میں اضافے کی شرح 1.97فیصد رہی ، اقتصادی سروے
آبادی میں اضافے کی شرح 1.97فیصد رہی ، اقتصادی سروے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کے2013-14 کے اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملکی آبادی میں اضافے کی شرح 1.97فیصدرہی اور ملک کی کل آبادی 18کروڑ 80لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سروے میں بتایا کہ 7کروڑ 25لاکھ آبادی شہری اور 11کروڑ 55لاکھ دیہی آبادی ہے۔سروے کے مطابق ملک میں شادی شدہ افراد 51.52فیصد ہیں جبکہ طلاق یافتہ افراد کی تعداد 0.26فیصد ہے ۔ اقتصادی سروے میں تعلیمی اداروں کی تعداد کے مطابق ملک بھر میںجامعات کی تعداد 141ہے جبکہ کالجز 7ہزار 127ہو گئے ہیں ۔ اسی طرح مڈل اورہائی سکولز کی تعداد 74ہزار 300تک پہنچ گئی اورپرائمری سکولز ایک لاکھ 59ہزار ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں