ایم کیو ایم کا 3کارکنان کی گمشدگی کے خلاف اظہار تشویش، بازیابی کا مطالبہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے 3 کارکنوں کے لاپتہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارکنان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین کاکہنا تھا کہ کورنگی سیکٹر سے ایم کیو ایم کے3کارکنان گذشتہ 2 دن سے لاپتہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ کارکنان عارف رضا، فیصل اور زین کو ماورائے عدالت ہلاک کر دیاجائے گا۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ رو رو کر دہائیاں دے رہے ہیں۔صدر،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کارکنان کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں۔