انارکلی کے 2تاجر گروپوں میں فائرنگ سے4افراد زخمی ہوگئے

انارکلی کے 2تاجر گروپوں میں فائرنگ سے4افراد زخمی ہوگئے
انارکلی کے 2تاجر گروپوں میں فائرنگ سے4افراد زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انارکلی کے بانو بازار میں فائرنگ سے4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو انارکلی کے بانو بازار میں تاجروں کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ تاجر گروپوں میں سٹال لگانے اور پارکنگ کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔فائرنگ سے انارکلی کی مصروف ترین مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔

مزید :

لاہور -