وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک کمپنیوں کے تعاون سے لاہو رمیں میٹرو بس کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں پورا کیا اور راولپنڈی کے بعد فیصل آباداور ملتان میں بھی میٹروبس چلانے کی منصوبہ بند کر لی گئی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ، ہماری سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث غیر ملکی کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں منصوبے شروع کر رہی ہیں ، سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔