کراچی میں لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج ،ڈاکو شہریوں کو لوٹتے رہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناتھا خان پل کے قریب لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گئی تو ڈاکوﺅں نے گاڑیوں میں لوٹ مار شروع کر دی اور لوگوں کو قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناتھا خان پل کے قریب شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہو گئی اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، احتجاج کے باعث کئی ایمبولینسز اورایئر پورٹ آنے اور جانے والے مسافر بھی ٹریفک میں پھنس گئے ۔ ٹریفک جام کے دوران ڈاکوﺅ ں نے گاڑیوں میں لوٹ مار شروع کر دی اور مسافروں کو نقدی ، موبائل اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔