بونیر :نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد گھر کو آگ لگا دی،4افراد جھلس کر جاں بحق

بونیر :نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد گھر کو آگ لگا دی،4افراد جھلس کر جاں بحق
بونیر :نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد گھر کو آگ لگا دی،4افراد جھلس کر جاں بحق

بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک) پلواڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد گھر کو آگ لگادی جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بونیر کے علاقے پلواڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے مہابر نامی شخص کے گھر پر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد گھر کو آگ لگادی۔ جس سے گھر میں موجود مہابر، اس کی بیوی، بیٹی اور بہو جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے اس المناک واقعے کی رپورٹ درج کرکے  تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

مزید :

بونیر -