سنگاپور کے وزیراعظم کے خلاف عوام کی ’چندا مہم‘ کامیاب ہو گئی

سنگاپور کے وزیراعظم کے خلاف عوام کی ’چندا مہم‘ کامیاب ہو گئی
سنگاپور کے وزیراعظم کے خلاف عوام کی ’چندا مہم‘ کامیاب ہو گئی

  

سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور کے وزیراعظم کے ساتھ قانونی جنگ میں مصروف ایک سماجی کارکن کی مدد کیلئے لوگوں نے عوامی فنڈ کے ذریعے ہزاروں ڈالر جمع کر لئے ہیں اور وزیراعظم سے مقابلے کیلئے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ کراﺅڈ فنڈنگ یا عوامی فنڈنگ کا طریقہ اہم مقاصد کیلئے فنڈ جمع کرنے کا ایک مقبول طریقہ بن چکا ہے۔ رائے نیرنگ نامی سماجی کارکن نے اپنے بلاگ پر سنگاپور کے وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگایا تھا جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے اس کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔ صلح صفائی کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد نیرنگ نے مزید کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی جس کے نتیجہ میں اب تک تقریباً 37 ہزار ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔ نیرنگ کا ارادہ ہے کہ وہ 50 ہزار ڈالر تک جمع کرے تاکہ وزیراعظم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔ اس سے پہلے بھی سنگاپور میں ہم جنس پرستوں نے اپنے خلاف ایک قانون کو ختم کروانے کیلئے عوامی فنڈنگ کے ذریعے 84 ہزار ڈالر جمع کر لئے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس