دلہن نے شادی کے دن سب کو حیران کر دیا

دلہن نے شادی کے دن سب کو حیران کر دیا
دلہن نے شادی کے دن سب کو حیران کر دیا

  

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشرے کی اخلاقی زبوں حالی ان ممالک کے مردوزن کو تو تباہ کر ہی رہی ہے لیکن معصوم بچے بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔ برطانیہ میں ایک جوڑے کے ہاں جب بچی پیدا ہو گئی تو انہیں خیال آیا کہ اب شادی بھی کر لی جائے لیکن شادی کی تقریب میں ان ماں باپ نے ایسی حرکت کر دی کہ دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔ ایک ماہ کی معصوم بچی کو اس کی ماں نے اپنی شادی کے لباس کے پیچھے کی طرف پھیلے ہوئے کپڑے کے ساتھ باندھ دیا اور جب یہ خاتون چرچ میں اپنے خاوند کے ساتھ فخریہ طور پر چل رہی تھی تو بیچاری بچی پیچھے پیچھے لڑھکتی آ رہی تھی۔ شونا اور جوناتھن نامی اس جوڑے کی بے حسی نے سب کو حیران کر دیا ہے اور انہیں ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ شونا بضد ہے کہ بچی کوشادی کے گاﺅن کے پیچھے باندھ کر گھسیٹنے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے بچی کیلئے حفاظتی اقدامات کئے ہوئے تھے اور قدرت اس کی حفاظت کر رہی تھی۔ فیس بک پر ایک بیان میں اس نے کہا کہ وہ اس کام پر بالکل بھی شرمندہ نہیں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس