گورنر سندھ سے رینجرزاورپولیس حکام کی ملاقات ، عشرت العباد کی بلاتفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت

گورنر سندھ سے رینجرزاورپولیس حکام کی ملاقات ، عشرت العباد کی بلاتفریق ...
گورنر سندھ سے رینجرزاورپولیس حکام کی ملاقات ، عشرت العباد کی بلاتفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت

  

کراچی(مانیڑنگ ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز ،ائی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملاقات کی ہے ، ڈاکٹر عشرت العباد نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل رضوان اختر،آئی جی سندھ اقبال محمود اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ملاقات کی جس میں شہر قائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی پیشرفت اور اس میں ہونےوالی گرفتاریوں سے آگاہ کیاگیا ۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے بریفنگ میں گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے بعض افراد سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جبکہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے فرقہ وارانہ فساد کرانے کی سازش بھی کی جارہی ہے۔اس موقع پر گورنر سند ڈاکٹر عشرت العباد نے پولیس اور رینجرزکے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

مزید : کراچی