کندھ کوٹ میں رینجرز کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک

کندھ کوٹ میں رینجرز کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک
کندھ کوٹ میں رینجرز کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک
کیپشن: sindh renger

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کندھ کوٹ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک اور ا یک فرار ہو گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقے کندھ کوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا گیا کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کر دی جس سے اہلکار محفوظ رہے ، جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ا یک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، بارودی مواد اورایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔

مزید :

کراچی -