وقت قریب ہے، سائنسدانوں کا پھر انکشاف

وقت قریب ہے، سائنسدانوں کا پھر انکشاف
وقت قریب ہے، سائنسدانوں کا پھر انکشاف
کیپشن: 17-small

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معتبر سائنسی جریدے سائنس (Science) میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ روئے زمین سے تمام جانداروں کے خاتمے کا وقت ہماری توقعات سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ قریب آتا جا رہا ہے۔ ریاست نارتھ کیرولینا میں واقعہ ڈیوک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین پر موجود زندگی کا کچھ مخصوص وقت گزرنے کے بعد خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر نئے سرے سے زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پہلے یہ خاتمہ 10 لاکھ سالوں میں ایک دفعہ ہوتا تھا پھر یہ رفتار بڑھ کر 100 دفعہ ہو گئی اور اب یہ شرح 10 لاکھ سالوں میں 1000دفعہ ہو چکی ہے یعنی اس دفعہ زمین سے زندگی کا خاتمہ ہماری توقعات کی نسبت 10 گنا جلدی ہونے جا رہا ہے۔ تحقیق کے سربراہ سٹوراٹ پم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قدرتی ماحول کی تباہی اور انسانی آبادیوں کا بے پناہ پھیلاﺅ اس تباہی کے جلدی آنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔