شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کو ایک ہی فلم میں اکٹھے لانے کی کوششیں شروع

شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کو ایک ہی فلم میں اکٹھے لانے کی کوششیں شروع
شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کو ایک ہی فلم میں اکٹھے لانے کی کوششیں شروع

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر یہ کہاجائے کہ بالی ووڈ انڈسٹری ’خانز‘کی وجہ سے آباد ہے تو شاید غلط نہ ہولیکن خانز اکٹھے کم ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن اب اس ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔ سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے پروڈیوسرساجد نادیادوالانے اپنی نئی فلم میں تینوں شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ہی فریم میں لانے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو فلم کے ہٹ ہونے کا قوی امکان ہے ۔

بھارتی صحافی اورفلمی تجزیہ نگارسبھاش کے جھا نے انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ساجد نے اپنی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں تینوں خانز کو ایک ساتھ لانے کا فیصلہ کرلیاہے تاہم حتمی فیصلہ پراجیکٹ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے کیاجائے گا،جنوری 2017ءمیں فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجائے گی اوردسمبرمیں ریلیز کردی جائے گی ۔

اس سے قبل شاہ رخ خان تین فلموں میں سلمان خان کیساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ عامر خان نے ایک فلم میں سلمان خان کیساتھ کام کیا لیکن تینوں خان ایک ہی فلم میں اکٹھے نہیں دکھائی دیئے ۔ یادرہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان کچھ دوریاں بھی پیداہوگئی تھیں جو کسی حدتک سلمان خان کی بہن ارپتیاکی شادی پر ختم ہوگئی ہیں ۔

مزید :

تفریح -