کترینہ کیف کے بارے میں دل کی بات سلمان خان کے منہ پر آ گئی،جیکولین کو رنجیدہ کر دیا

کترینہ کیف کے بارے میں دل کی بات سلمان خان کے منہ پر آ گئی،جیکولین کو رنجیدہ ...
کترینہ کیف کے بارے میں دل کی بات سلمان خان کے منہ پر آ گئی،جیکولین کو رنجیدہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے منہ سے وقتاً فوقتاً کوئی ایسی بات نکل جاتی ہے کہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی سابقہ ’محبوبہ‘ کترینہ کیف کو دل سے نکال نہیں پائے۔

مزیدپڑھیں:راکھی ساونت کا سنی لیون سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ،اسی کی وجہ سے بولڈمناظر پر مجبور ہوئی:راکھی
اپنی بہن آرپیتا کی شادی کے موقع پر وہ کترینہ کا ذکر کئے بغیر نہ رہ سکے اور ”ایمریٹس 247“ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ ایوارڈ تقریب کے دوران ایک دفعہ پھر ان کے لبوں پر کترینہ کا نام آگیا۔ جب سلمان سے سوال کیا گیا کہ کس اداکارہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے اچھی بنتی ہے تو انہوں نے بغیر کسی توقف کے کہا کہ ان کی جوڑی سب سے اچھی تو کترینہ کے ساتھ ہی بنتی ہے۔ یہ جواب دینے کے بعد ان کے ذہن میں کوئی بات آئی اور انہوں نے فوراً اضافہ کیا کہ سوناکشی اور جیکولن کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بالی ووڈ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ تو معلوم نہیں کہ اس جواب سے کترینہ خوش ہوئیں یا نہیں البتہ یہ اطلاعات ہیں کہ جیکولن ناراض ہوگئی ہیں۔

مزید :

تفریح -