بھارتی ارب پتی کا انوکھا اقدام،درویش بننے کی خوشی میں دو ارب روپیہ خرچ کر ڈالا

بھارتی ارب پتی کا انوکھا اقدام،درویش بننے کی خوشی میں دو ارب روپیہ خرچ کر ...
بھارتی ارب پتی کا انوکھا اقدام،درویش بننے کی خوشی میں دو ارب روپیہ خرچ کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت بھنور لال رگھوناتھ دوشی نے اپنا اربوں کا کاروبار، دنیاوی لذتیں اور ہر طرح کی آسائشیں چھوڑ کر جین مت کا بھکشو بننے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا لیکن اس سے بھی زیادہ حیرانی کی بات یہ ہوئی کہ مذہبی بھکشو بننے کے موقع پر بھنور لال نے جشن منانے پر ایک ارب 8 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً پونے دو ارب پاکستانی روپے) اڑا ڈالے۔

بھنور لال 1982ءسے بھکشو بننے کا سوچ رہے تھے لیکن اپنے خاندان کو حال ہی میں اس پر راضی کر پائے۔ انہوں نے اپنی زندگی جین مت کے لئے وقف کرنے کی خاطر اپنا چھ ارب روپے کا کاروبار چھوڑنے کا اعلان کیا اور جین اچاریہ، شری گنرتنا سوریشوارجی مہاراج کا چیلا بنتے ہوئے 354ویں بھکشو کا مقام حاصل کرلیا۔ انہوں نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام احمد آباد ایجوکیشن گراﺅنڈ میں کیا جس میں ایک ہزار سے زائد سادھوﺅں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد عام افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے سات کلومیٹر لمبا جلوس وارسی دان بھی نکالا جس میں ایک ہزار جین بھکشو، 12 بگھیاں، 9 ہاتھی، 9اونٹ گاڑیاں اور روایتی موسیقار شامل تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -