آئیوانوچ اور ایلینا سویٹولینا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

آئیوانوچ اور ایلینا سویٹولینا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  

پیرس ( نیٹ نیوز) سربیا کی نامور ٹینس سٹار اینا آئیوانوچ اور یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ فرانس میں جاری ٹینس کے میگا میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز چوتھے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کی نامور ٹینس سٹار اینا آئیوانوچ نے سخت مقابلے کے بعد ماکاروا کو 7-5، 3-6 اور 6-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیز کارنٹ کو 6-2 اور 7-6(11-9) سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -