جارج لورینزو نے اٹالین موٹو گراں پری کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

جارج لورینزو نے اٹالین موٹو گراں پری کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹلی ( نیٹ نیوز ) سپین کے جارج لورینزو نے اٹالین موٹو گراں پری کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کر لیا ، اٹلی میں جاری موٹو گراں پری کے سنسنی خیز مقابلے میں فاتح جارج لورینزو نے ریس کی ابتدا سے ہی اپنی برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے ڈرائیونگ میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے ساتھی ڈرائیورز کو سبقت لینے کا موقع فراہم نہ کیا ، ریس کے دوران سپین کے ہی ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئیز اپنی موٹر سائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ پائے اور حادثے کا شکار ہو گئے ، تاہم انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ فاتح ہسپانوی ڈرائیور نے 6 لیپس پر مشتمل فاصلے کو اکتالیس منٹ اور انتالیس اعشاریہ ایک سات سیکنڈز میں عبور کیا ۔
، اٹالین گراں پری کا ساتوں مرحلہ 14 جون سے شروع ہو گا۔