اکیسویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

اکیسویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

  

بیجنگ( نیٹ نیوز) اکیسویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل چین کے شہر ووہان میں شروع ہو گی جس میں 45 ممالک سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں طلائی تمغوں کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ چار مرد اور ایک خاتون ایتھلیٹ طلائی تمغوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ پاکستانی ٹیم لیاقت علی، محمداکرام، سجاد، شکیل اور مریم پر مشتمل ہے جبکہ ہیڈکوچ اصغر گل بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ لیاقت علی مینز 100 اور 200 میٹر، واپڈا کے محمد اکرام 800 میٹر کی درمیانی دوڑ، پی اے ایف کے محمد سجاد 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جبکہ شکیل ہیمرتھرو میں طاقت آزمائی کرینگے۔

پاکستانی ایتھلیٹ مریم بابر لانگ جمپ اور ٹرپل جمپ ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -