ویرات کوہلی کو غصے پر قابو پانے کیلئے نفسیاتی علاج کا مشورہ

ویرات کوہلی کو غصے پر قابو پانے کیلئے نفسیاتی علاج کا مشورہ

  

نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو غصے پر قابو پانے کیلئے ماہر نفسیات نے انہیں نفسیاتی علاج کا مشورہ دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنیوالے معروف ماہر نفسیاب بی پی بام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے ویرات کو چاہیے کہ وہ اپنی حرکتوں پر غور کریں اور اپنا علاج کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کی ذات کیلئے نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ کے بھی حق میں بہتر ہے ۔ ا

ن کے بقول اگر غصے کی وجہ سے وہ کسی بڑے تنازع میں الجھے تو ان پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے اور اس کا نقصان بھارت کو ہوگا اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اپنے جذبات پر قابو رکھنے کیلئے ماہر نفسیات سے رجوع اور اپنی اصلاح کرنی چاہیے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -