فرنچ اوپن ، نیشیکوری اور سٹانسلاس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن ، نیشیکوری اور سٹانسلاس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس ( نیٹ نیوز) جاپان کے نامور ٹینس سٹار کائی نیشیکوری اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ فرانس میں جاری ٹینس کے میگا میں کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گابا شیویلی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیل سیمون کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں میزبان جو ویلفرائیڈ سونگا نے سخت مقابلے کے بعد ٹامس برڈوچ کو مات دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔