گیل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ انفرادی 150 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

گیل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ انفرادی 150 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے ...

  

ٹانٹن( نیٹ نیوز) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ انفرادی 150 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز انگلش کاؤنٹی میں سمرسٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔ کرس گیل نے پیر کو نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کاؤنٹی کے ایک میچ میں کینٹ کاؤنٹی کے خلاف انتہائی تباہ کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 151 رنز بنائے۔ کرس گیل نے کینٹ کی طرف سے ملنے والے 227 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار تو نہ کراسکے تاہم انہوں نے اس دوران کینٹ کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔