ترکی کا پولینڈ کے شہریوں کے لئے ویزے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

ترکی کا پولینڈ کے شہریوں کے لئے ویزے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

  

استنبول(اے پی پی) ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے لئے ویزے کی پابندی ختم کی جارہی ہے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میر لووچاش نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں بڑے پیمانے پر غیر ملکیوں کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ سلواکیہ اور سلوانیہ کی طرح کئی دیگر ممالک کے لئے بھی ترکی کے ویزے کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور اب پولینڈ کے لئے بھی ویزے کی پابندی ختم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ بارہ سالوں میں13ملین سے بڑھ کر 40 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

ترک حکام کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئی دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -