ہسپانوی پولیس نے انناس میں چھپائی گئی 2سو کلو گرام کوکین برآمد کر لی

ہسپانوی پولیس نے انناس میں چھپائی گئی 2سو کلو گرام کوکین برآمد کر لی

  

میڈرڈ (این این آئی)ہسپانوی پولیس نے انناس میں چھپائی گئی 2سو کلو گرام کوکین برآمد کر لی ۔فرانسیسی میڈیا نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سپین کی پولیس نے انناس کی ایک کھیپ سے 2 سو کلو گرام کوکین برآمد کی انناسوں کی مذکورہ کھیپ مرکزی امریکا سے سپین کی جنوبی بندر گاہ الھسیرس پر پہنچی تھی ۔ اسمگلروں نے انناسوں کو کھوکھلا کرکے ان میں کوکین کی تھیلیاں بھر دی تھیں اور ان کا منہ موم سے بند کردیا تھا جو دیکھنے میں انناسوں کے گودے کی طرح لگتا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -