پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 31 مارچ 2015ء تک 4276 ملین روپے وصول کر چکا ہے

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 31 مارچ 2015ء تک ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ غیر فعال قرضہ جات کی مد میں 31 مارچ 2015ء تک 4276 ملین روپے وصول کر چکا ہے اور 30 جون 2015ء تک 1827 ملین روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں نادہندگان سے وصولی مہم تیزی سے جاری ہے۔ بینک محکمہ امداد باہمی کے تعاون سے غیر فعال قرضہ جات کے علاوہ فصل ربیع 2014-15ء کی وصولی بھی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ بینک فصل خریف 2015ء کیلئے 2500 ملین روپے کے قرضہ جات 30 جون 2015ء تک جاری کر رہا ہے۔ تاکہ کاشتکار اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک اس وقت فصل خریف 2015ء کے ساتھ زرعی ضروریات کیلئے سونے کی کفالت پر گولڈ لون، درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی آلات، لائیو سٹاک اور دیگر سکیموں کے ذریعہ قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔

انہوں نے بینک اور محکمہ امداد باہمی کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مکمل کریں۔

مزید :

کامرس -