سی این جی اسٹیشنز8 ماہ سے بند پڑے ہیں،سی این جی ایسوسی ایشن

سی این جی اسٹیشنز8 ماہ سے بند پڑے ہیں،سی این جی ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے حکومت کی طرف سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل کو ایل این جی کی خریداری کے لیے پیشگی رقم جمع کرانے والے سی این جی مالکان کے لیے سہولت پیدا کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں سی این جی اسٹیشنز کو چلانے کے عمل کو آسان بنانا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کے مالکان ایل این جی کی خریداری کے لیے پیشگی رقم جمع کرا رہے ہیں۔ گزشتہ جمعے کے روز وقت کم ہونے کی وجہ سے زیادہ تر سی این جی اسٹیشنز اس سلسلے میں رقم جمع نہیں کرا سکے تاہم پیر سے اس سلسلے میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
سی این جی اسٹیشنز8 ماہ سے بند پڑے ہیں اس لیے ان کی مشینری چلانے میں بھی وقت صرف ہو رہا ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ آج(منگل) سے80 فیصد سے زائد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل جائیں گے اور عوام کو سی این جی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

مزید :

کامرس -