پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزا نہیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزا ...

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملکی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزا نہیں اور چیمبر حکومت کے اس قدام پر تحفظات کا اظہار کرتا ہے ، ملک اس وقت مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہے جن میں امن و امان اور توانائی بحران سر فہرست ہیں، برآمدات کے حجم میں کو ئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر نہیں کیا جا سکا اور ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسائل کو اور گھمبیر بنا دے گا ،حکومت زمینی حقائق کو دیکھ کر پالیسیاں ترتب دے تا کہ کاروبار ترقی کر سکیں اور ملک میں خوشحالی آئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نائب صدر صبور ملک ، ارکان مجلس عاملہ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔میاں ہمایوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے حالیہ حکومتی اقدام سے پیداواری لاگت بڑھے گی جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کی قوت خرید میں کمی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک پہلے ہی توانائی بحران کا شکار ہے نصف سے زائد صنعتی یونٹ یا تو بند ہو چکے ہیں یا پڑوسی ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں حکومت پالیسی بنانے کے عمل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد لینا گوارا نہیں کرتی جس سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قائمقام صدر آر سی سی آئی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر حکومتی ٹیکسز کی بھر مار بھی اضافے کی بڑی وجہ ہے،گزشتہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات پر اضافی جی ایس ٹی نافذ کیا گیا جسے کاروباری برادری نے مسترد کیا تھا ،حالیہ اضافے سے پیداواری لاگت بڑھنے سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کا مقابلے کی فضاء پیدا کرنا نا ممکن ہوجائیگااور برآمدات کو شدید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے۔

حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے غریب عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ تک کا انتظار کر لیتی کیونکہ خدشا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امسال بجٹ میں کئی نئے ٹیکسز لاگو کیے جا رہے ہیں ،کاروباری

برادری پہلے ہی اضطراب کا شکار ہے اور ایسے اقدامات سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مجموعی طور پر نقصان پہنچے گا۔

مزید :

کامرس -