بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے دس سالہ ازدواجی بندھن کے خاتمے کی تصدیق کردی

بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے دس سالہ ازدواجی بندھن کے خاتمے کی تصدیق کردی
بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے دس سالہ ازدواجی بندھن کے خاتمے کی تصدیق کردی

  

لندن ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے اپنے دس سالہ ازدواجی بندھن کے خاتمے کی تصدیق کی ہے۔ دونوں کے موکلین کے مطابق طلاق کے معاملات کل ڈیڑھ سو ملین ڈالر جو کہ تقریباً 100کروڑ روپے کے برابر ہے، طے پائے گی۔ قیمت کے اعتبار سے یہ ایک مہنگی طلاق ہے تاہم یہ ہالی ووڈ میں ہونے والی دیگر طلاقوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگا سودا نہیں ہے۔ اس سے قبل اداکار و ہدایتکار میل گبسن اور روبن ڈینس مور کے بیچ طلاق کی ڈیل425ملین ڈالرز میں ہوئی تھی۔ یہ میل گبسن کی کل جائیداد کا تقریباً نصف رقم تھی۔ یہ تاحال حالی ووڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔ آرنلڈ شوارزنیگر اور ان کی اہلیہ ماریہ شریور کے بیچ پچیس سالہ ازدواجی بندھن جب ختم ہوا تو اداکار نے اس کے عوض اڑھائی سو ملین سے پونے چار سو ملین ڈالر کے بیچ معاوضہ ادا کیا۔ مائیکل جورڈن اور جونیتا جورڈن کے بیچ 168ملین ڈالرز میں طلاق کی ڈیل فائنل ہوئی تھی۔ نیل ڈائمنڈ سے مارسیا مرفی نے طلاق کے عوض150 ملین ڈالر پائے تھے جبکہ سٹیون سپیل برگ اور ایمی آئرونگ100ملین ڈالر میں اپنی شادی سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید :

کلچر -