پاکستانی اداکار و گلوگار فرحان سعید کے مداحوں میں روز بروز اضافہ

پاکستانی اداکار و گلوگار فرحان سعید کے مداحوں میں روز بروز اضافہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) وکرم بھٹ کی فلم ’کرائچرتھری ڈی‘ کے گانے ’نام وفا‘ سے بالی ووڈ میں قد م رکھنے والے معروف پاکستانی اداکار و گلوگار فرحان سعید کے مداحوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور حال میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انھیں اپنے گھر پر ایک دعوت میں مدعو کیا اور ان کے اصرار پر فرحان سعید نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے لئے خصوصی گیت بھی گایا فرحان سعید اور کنگ خان کے گانے کی وڈیو تقریب میں شریک ایک مہمان نے ریکارڈ بھی کرلی جوعنقریب ریلیز بھی کر دی جائے گی۔ لاہور کے مشہور کیفے راک کے مالک‘ فرحان سعید نے اداکاری کا آغاز ہم ٹی وی کے مشہورڈرامے ’دے اجازت جو تو‘ سے کیا تھا جس میں سوہائی علی آبڑو ‘ صبا حمید اور جاوید شیخ جیسے معروف اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

اور سب ہی فرحان سعید کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ فرحان سعید کوکچھ عرصہ قبل متھن چکروتی نے فلم کی آفر بھی کی تھی لیکن مصروفیات کی بنا پر انھوں نے معذرت کر لی تھی ۔ فرحان کی حالیہ سرگرمیوں سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جلد ہی وہ ناظرین کو بالی ووڈ کے پردے پر نظر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -