’’فاسٹ اینڈ فیوریس 7 ‘‘ نے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا
نیویارک ( نیٹ نیوز)’’فاسٹ اینڈ فیوریس 7 ‘‘نے ریلیز ہونے کے بعد تہلکہ مچا کر رکھ دیا تھا اور اب تک یہ فلم دنیا بھر سے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور اب اس کے مرکزی اداکار ون ڈیزل نے اس کے آٹھویں حصے کی تیاری کا اعلان کردیا ہے۔ون ڈیزل نے فاسٹ اینڈ فیوریس 8 کی تیاری کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس کا ان آفیشل پوسٹر جاری کرکے کیا۔بعد ازاں ایک انٹرویو کے دوران 47 سالہ اداکار نے اشارہ دیا کہ تیز رفتار گاڑیوں کے ایکشن سے بھرپور اس سیریز کا آٹھواں حصہ نیویارک میں فلمایا جائے گا۔