میرا مقابلہ دپیکا سے ہر گز نہ کیا جائے ، عالیہ بھٹ

میرا مقابلہ دپیکا سے ہر گز نہ کیا جائے ، عالیہ بھٹ
میرا مقابلہ دپیکا سے ہر گز نہ کیا جائے ، عالیہ بھٹ

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میرا دپیکابڈکون سے موازنہ مت کیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ اپنی والدہ سونی ارزوان کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کر کے بہت مزہ آیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر نے اس اشتہار میں کام کے لئے بالکل ایسے ہی موقع دیا جیسا کہ ہم گھر میں حقیقی زندگی میں بات چیت کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے دپیکابڈکون اور ان کی والدہ کا اشتہار بھی دیکھا ہے جس میں ان کا کام بہت ہی اچھا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بعض لوگ مجھے اور دپیکا بڈکون اشتہارات کی وجہ سے کمپیئر کرنے لگے ہیں جو کہ میرے لئے ناقابل قبول ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم دونوں کے ساتھ نامناسب رویہ ہے انہوں نے کہا کہ مجھ میں اور دپیکا میں بہت فرق ہے اور میرا مقابلہ دپیکا سے ہر گز نہیں کیا جانا چاہئے ۔

مزید :

کلچر -