پنجاب یونیورسٹی میں موسمِ گرما کی تعطیلات 22 جون سے 28 اگست تک ہوں گی

پنجاب یونیورسٹی میں موسمِ گرما کی تعطیلات 22 جون سے 28 اگست تک ہوں گی

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں موسمِ گرما کی تعطیلات 22 جون سے 28 اگست تک ہوں گی۔ تاہم شعبہ جات امتحانات وغیرہ کے باعث اس شیڈول میں معمولی ردوبدل کر سکیں گے۔ اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت تمام صدور شعبہ جات کے الرازی ہال میں منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی میں تحقیق کے کلچر میں فروغ کے باعث رینکنگ میں بہتری آنے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی گئی اس سے قبل مختلف یونیورسٹیاں رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی سے بہتر تھیں۔    اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب اصغر کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب اصغر انتہائی لائق ، قابل اور محنتی شخص تھے۔