امام مسلم اور ا ن کی کتاب صحیح مسلم شریف کے بارے میں تعلیمی سیمینار

امام مسلم اور ا ن کی کتاب صحیح مسلم شریف کے بارے میں تعلیمی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد انوار مصطفیﷺ تاجپورہ سکیم میں امام مسلم اور ا ن کی کتاب صحیح مسلم شریف کے بارے میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ محدثین امت اس امت کی تمام امتوں پر سیادت کی دلیل ہیں پہلی امتیں اپنی اپنی کتاب بھی محفوظ نہ رکھ سکیں ۔اس امت نے صرف اپنی کتاب ہی نہیں بلکہ اپنے نبی کریم ﷺ کا ہر خطاب بھی محفوظ رکھا ہے۔ امام مسلم نے 15 سال میں نہایت جدوجہد سے صحیح احادیث کا ذخیرہ صحیح مسلم شریف کی شکل میں پیش کیا ۔اس لحاظ سے صحیح مسلم صحیح بخاری پر مقدم ہے کہ اس سوائے حدیث کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔   پاکستان کو دہشت گردی اور لاقانونیت سے نجات دلوانے کے لیے معاشرے میں فرامینِ رسول ﷺ کی سوغات ہر طرف بانٹنے کی ضرورت ہے۔ اجتماع کی صدارت حضرت پیر سید حامد علی شاہ نے کی ،علامہ ارشاد احمد حقانی ،مولانا محمد ریاست رومی ،مولانا محمد طاہر نواز قادری ،مولانا محمد فیض الرسول نورانی ،مولانا سید ابو بکر عمار شاہ،مولانا محمد عبد الکریم جلالی،مولانا محمد عبد اللطیف توگیروی سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی ۔