ایم اے /ایم ایس سی ، پارٹ ٹوامتحان 9جون سے شروع ہونگے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیرا ہتمام ایم اے /ایم ایس سی ، پارٹ ٹو، سالانہ 2015ء کے امتحان 9جون 2015ء سے شروع ہورہے ہیں۔ تمام امیدواروں (پرائیویٹ اور ریگولر) کو رول نمبر سلپس ارسال کی جا چکی ہیں ۔ اگر کسی امیدوار کو ابھی تک رول نمبر سلپ موصول نہیں ہوئی تو وہ شعبہ امتحانات کے متعلقہ سیکشن (ایم اے ہال ) نیوکیمپس سے ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ وصول کر سکتا ہے۔ ریگولر امیدوار کا اپنے ادارہ کی وساطت سے درخواست دینا ضروری ہے۔