چینی صدر کا دورہ ء تاریخی ہے،میاں عرفان

چینی صدر کا دورہ ء تاریخی ہے،میاں عرفان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 46 ارب ڈالر کے تاریخ ساز معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں صرف توانائی کے شعبہ میں 20 ارب ڈالر کے معاہدے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدو ں پر عملدرآمد کیلئے شبانہ روز محنت کریں گے   ور ان معاہدوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے جان لڑا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت 2018ء تک پنجاب کے تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔رواں مالی سال اس مقصد کے لئے 15ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ 3برس کے دوران 150ارب روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل کیا جائے گا جس سے دیہی زندگی میں عظیم انقلاب برپا ہوگا جبکہ پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اورصوبے کے ہر شہری تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو 2017ء تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -