اغوا کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2افراد کی ضمانتیں خارج احاطہ عدالت سے فرار

اغوا کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2افراد کی ضمانتیں خارج احاطہ عدالت سے فرار

  

لاہور(نامہ نگار)نشاط کالونی کی رہائشی فاطمہ بی بی کے اغوا کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت 2افراد ضمانتیں خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ۔عدالت نے پولیس کو ملزمان زوہیب اور حمیرا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ملک شبیرحسین اعوان کی عدالت میں فاطمہ بی بی کو اغوا کرنے کے الزام میں 2ملزمان زوہیب خان اور حمیرا نے درخواست ضمانت دائرکررکھی تھی ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مذکورہ اغواء ہونے والی لڑکی کا والد ذوالفقار اور والدہ احاطہ عدالت میں روتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ان کی بیٹی کو آر اے بازار سے اغوا کیاگیا، انہوں نے زوہیب خان، حمیرا اور عابدہ کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس تاحال فاطمہ کو بازیاب نہیں کراسکی ہے جبکہ فاطمہ کا کمسن بچہ بھی ماں کے بغیر بیمار ہو چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -