مبینہ طورپرقاتلانہ حملہ کرنے پر لڑکی بھائی اور ماموں کے خلاف سیشن عدالت پہنچ گئی

مبینہ طورپرقاتلانہ حملہ کرنے پر لڑکی بھائی اور ماموں کے خلاف سیشن عدالت ...

  

 لاہور(نامہ نگار)مبینہ طورپرقاتلانہ حملہ کرنے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر لڑکی نے بھائی اور ماموں کے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ۔عدالت نے 3جون کو تھانہ ملت پارک پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال سیال کی عدالت میں سندر کی رہائشی خالدہ نے اپنے شوہرایوب کے ہمراہ عدالت میں اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائلہ نے 4ماہ قبل ایوب کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے اور انہوں نے سمن آباد کے علاقہ میں ایک کرایہ کے مکان میں رہائش اختیار کرلی تھی، دو روز قبل سائلہ کا بھائی عابد اور ماموں مقصود دیگر افراد کے ہمراہ انہیں تلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اسے اور اس کے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی بھی کوشش کی ہے تاہم شور پر علاقے کے لوگ جمع ہوگئے جس کے باعث انہوں نے اپنی جانیں بچائیں عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -