اساتذہ اور درجہ چہارم کی آسامیاں جلد پر کی جائیں،رشید احمد بھٹی

اساتذہ اور درجہ چہارم کی آسامیاں جلد پر کی جائیں،رشید احمد بھٹی

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) اساتذہ اور درجہ چہارم کی اسامیاں جلد پر کی جائیں۔ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی،سیکریٹری جنرل سکندر حیات سسرانا،سر پرست اعلی سید محمود نبی ،ڈاکٹر اظہر علی،ڈاکٹر صغیر عالم ،سکندر ذوالقرنین،محمد یار تُلہ،حسن محمود شاہین،فاروق اکبر لغاری،محمد اسحاق رحمانی ،ملک ناصر عباس،محمدجمشید کمبوہ محمد شفیق بھلوالیہ ودیگر راہنماؤں نے گریڈ نمبر09 تا20 تک کے تمام کیڈرزکے ہزاروں گورنمنٹ مردو خواتین اساتذہ کو پروموشن اور اپ ورڈ موبلٹی پیکیج دینے اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے وزیر تعلیم کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایڈنٹیفیکیشن سے متاثرہ کسی بھی سکول کے سر براہ کو ڈسٹرب نہ کرنے پروزیر اعلی پنجاب ،وزیر تعلیم پنجاب اور عبدالجبار شاہین سیکرٹری سکولز پنجاب کا شُکریہ اداکیاہے۔راہنماؤں نے کہاکہ پروموشن کیسز میں معمولی معمولی اعتراضات اور رولز میں غیر فطری ترامیم کی وجہ سے اساتذہ کی کثیر تعداد پروموشن سے محروم ہو گئی ہے ہمارہ مطالبہ ہے کہ اعتراضات کا سلسلہ بند اور رولز میں غیر فطری ترامیم کو فی الفور ختم کیا جائے۔ ، سکولوں میں خالی پڑی اساتذہ اور ملازمین درجہ چہارم کی تمام پوسٹوں کو فی الفور میرٹ پر پُر کیا جائے ۔    اساتذہ او رسکولوں کے سر براہان پر اعتماد کیا جائے اور انہیں در پیش مسائل سے نجات دلائی جائے۔اساتذہ کی پولیو قطرے پلانے کی ڈیوٹی ختم کرنا وزیر اعلی پنجاب کا مستحسن قدم ہے درجہ چہارم ملازمین کی بھی یہ ڈیوٹی ختم کی جائے۔ تعلیمی فیصلے کرتے وقت اساتذہ نمایندوں سے مشاورت کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -