خیبرپختونخوا کا بلدیاتی الیکشن دھاندلی زدہ ہے، پرویزملک

خیبرپختونخوا کا بلدیاتی الیکشن دھاندلی زدہ ہے، پرویزملک

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر وممبرقومی اسمبلی محمدپرویزملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا بلدیاتی الیکشن دھاندلی زدہ ہے،پی ٹی آئی نے تاریخ ساز غنڈہ گردی اور دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز کوٹ لکھپت میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔محمدپرویزملک نے مزیدکہا کہ کنٹینرپربغیرثبوت الزام لگانے والے کھلے عام ٹھپے لگاتے رہیں،ان کے وزراء بیلٹ باکس اٹھاکر بھاگتے رہیں تو انہیں کون صاف شفاف الیکشن تسلیم کرے گا۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی تاریخ ساز دھاندلی کی ہے اور تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پی ٹی آئی کے منہ سے دھاندلی کے الفاظ اچھے نہیں لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی پولیس کو غیرسیاسی کہنے والوں نے تمام کام پولیس سے لیا اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔         انہوں نے کہا کہ 9افراد کی ہلاکت کوئی معمولی واقعہ نہیں،وزیراعلیٰ پرویزخٹک اپنی نااہلی اور بدانتظامی کی ذمہ داری قبول کریں اور اس کا الزام الیکشن کمیشن پرنہ ڈالیں کیونکہ ساری مشینری آپ کے زیرکنٹرول میں تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -