مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی باریوں کی سیاست ختم ہو گئی،انجینئر یاسر

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی باریوں کی سیاست ختم ہو گئی،انجینئر یاسر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کی باریوں کی سیاست ختم ہو چکی عوام نے دونوں پارٹیوں کو مسترد کر دیا ہے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کی طرح باقی صوبوں میں بھی تحریک انصاف سرپرائز دے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اختیارات نچلی سطح تک پہنچانے میں مخلص نہیں کیونکہ اس سے اُن کی بادشاہت نما جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابا ت کروا کے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کر دیا ہے اب عوام تک جمہوریت کے ثمرات منتقل ہوں گے اور صوبہ ترقی راہ پر گامزن ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -